اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنڈے ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا، ان افراد سے خطرے کے سبب، برطانیہ میں ہفتے کی رات سے گذشتہ سات برسوں میں پہلی بار سکورٹی کی شدید تدابیر عمل میں لائی گئی ہیں ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون نے بدھ کے روز جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پیرس میں رونما ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، برطانیہ میں بھی سکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ سنڈے ٹائمز نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ برطانیہ کی سکورٹی فورس اب تک متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کو ناکام بنا چکی ہے، اس بات کا دعوی کیا کہ القاعدہ کے عناصر مسافر بردارطیاروں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کےدرپے ہیں۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ یمن کے القاعدہ گروپ نے فرانس میں دہشت گردانہ کاروائی ميں مدد کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ اب اس کے بعد برطانیہ ہی ان کی لسٹ میں ہے.
.......
/169