10 جنوری 2015 - 19:26
فرانسیسی شہری دہشتگردی مخالف مظاہروں میں شرکت کریں

فرانس کے وزیر اعظم نے اس ملک کے تمام شہریوں منجملہ مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک ميں دہشت گردی مخالف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس نے آج ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی شہری منجملہ مسلمان فرانس کی موجودہ صورتحال سے رنج و تکلیف برداشت کررہے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں حالیہ دہشت گردی کی کاروائی فرانسیسی معاشرے میں تفرقہ اور پھوٹ ڈالنے کے مقصد سے کی گئی ہےاور مظاہروں میں تمام فرانسییسی شہریوں کی شرکت بدامنی پھیلانے والے عناصر کے منھ پر زوردار طمانچہ ہوگا۔

.......

/169