اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفییری گروہ داعش کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کئے گئے بیانات میں تیونس سے تعلق رکھنے والے دو یرغمالی صحافیوں سفیان الشورابی اور نذیر القطاری کے سر قلم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر برقہ میں قائم گروپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر تصاویر اور بیان پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک ماہ سے زیرحراست دو تیونسی صحافیوں کو قتل کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں دو تیونسی صحافیوں کے قتل کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ لیبیا میں سرگرم گروپ نے تیونسی صحافیوں کے سر قلم کیے ہیں۔ جہادیوں کے زیر استعمال ایک ویب سائٹ پر مبینہ طور پر مقتول صحافیوں کی تصاویر کے ساتھ داعش کا ایک بیان بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دین کے دشمن اور فساد پھیلانے والے اداروں کے صحافیوں کے خلاف اسلام کی شرعی حد نافذ کی جاتی ہے۔ انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں تیونس کے نامہ نگار ''الشورابی اور اس کے معاون فوٹوگرافر نذیر الکتاری" کو مسلح نقاب پوش دہشتگردوں کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ان دونوں صحافیوں کو گذشتہ برس ستمبر میں لیبیا میں داعش نے یرغمال بنا لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲