اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا سعودی عرب میں گزشتہ روز منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ ایک پاکستانی اور قتل کے الزام میں ایک سعودی کا سر قلم کر دیا گیاہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا کہ عویدہ عتابی کو عدالت نے ایک عزیز کے قتل میں ملوث پائے جانے کے بعد سزائے موت کا حکم سنایا ہے، پاکستان کے محمد شہابل کا سر ملک میں ہیروئن کی اسمگلنگ پر قلم کیا گیا ہے، یہ منشیات ان کیپسولوں میں پائی گئی جو اس نے نگل رکھے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق آبروریزی قتل، ارتداد، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ سعودی عرب میں قابل سزائے موت جرم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲