8 جنوری 2015 - 12:16
پاکستان اور بحرین میں دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے وزیراعظم نوازشریف کو اعلٰی ترین سول ایوارڈ دیا۔ وزیراعظم کو ایوارڈ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی خدمات پر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔ دونوں ملکوں نے مختلف سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ نواز شریف کے دورہ بحرین میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی شعبے میں مفاہمت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اور فن و ثقافت کے شعبے میں سمجھوتے کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزہ کے استثنٰی کے معاہدے اور بحرین یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے وزیراعظم نوازشریف کو اعلٰی ترین سول ایوارڈ دیا۔ وزیراعظم کو ایوارڈ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی خدمات پر دیا گیا۔

.......

/169