اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سینئر رکن علی القحوم نے کہا کہ اس تحریک نے نئے بنیادی آئین کے مسودے کو مسترد کردیا ہے کیوں کہ نئے بنیادی آئین ميں چھ ریاستوں کی تقسیم کا منصوبہ یمن کے مفادات اور علمی بنیادوں پر نہیں ہے۔ القحوم نے کہا کہ انصاراللہ کو وفاقی حکومت سے کوئی مشکل نہيں ہے بلکہ اس کا خیال ہے کہ یمن کے بنیادی آئین کے مسودے میں پیش کئے جانے والی تقسیم بندی غلط اور سیاسی ہے ۔تحریک انصاراللہ کے سینئر رکن نے کہا کہ ملک کو چھ فیڈرل علاقوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بعض طاقتوں کے مفادات کی تکمیل کے لئے ہے اور بعض ملکی اور غیر ملکی فریق اس پر عملدرآمد میں کوشاں ہيں ۔
.......
/169