اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پیرس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے عراق سمیت دنیا کے تمام ملکوں کو خطرات لاحق ہيں۔ العبادی نے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے اور عراق اس وقت دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور فرانس یا دیگر ملکوں میں دہشت گردی کی ماہیت میں کوئی فرق نہيں ہے اور اس کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ العبادی نے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عراقی صدر فواد معصوم نے بھی پیرس حملے کی مذمت کی ۔ دوسری جانب عراقی فورسیز نے صوبۂ الانبار اور صلاح الدین کے دو علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ اور اس کاروائی میں بیالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
.......
/169