اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر نے پجدہ کی جانب سے اسلام مخالف ریلیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ہمارے قومی مفادات کے منافی ہے اور دنیا میں جرمنی کی ملک کی چھڑی بُری طرح متاثر ہوگی ۔
پجدہ نامی ایک گروہ گزشتہ 3 ماہ سے جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں ہفتہ وار اسلام مخالف ریلیوں کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں دوسری جانب اس گروہ کی مخالفت میں کل ہزاروں افراد نے جرمنی کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
جرمن چانسلر انجلا مرکل نے اپنے نئے سال کے خطاب میں عوام کو ان ریلیوں میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلیوں میں شرکت کرنے والے اصلی نسل پرست ہیں اور انکے دل نفرت سے بھرے ہوئے ہیں ۔
گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو جرمنی کے صدر جو چن گاچ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ملک میں مہاجرین کی جانب وہ ہمدردی وکشادگی کا مظاہرہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲