اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج تہران میں 28 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حتمی طور پر افغانستان اور عراق میں امریکہ کی تسلط پسندی اور اسی طرح غاصب صہیونی حکومت کے ناجائز قبضے کے حوالے سے ایران کے مواقف کو اجاگر کیئے جانے کی ضرورت ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ، اسرائیل، تکفیری گروہوں، اور امریکی منصوبوں کا مقابلہ کررہی ہے اور دشمن کا مقصد و ہدف مشرق وسطی کے علاقے پر تسلط جمانا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اسی طرح فلسطین کے مسئلہ کو ظلم، تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے حلاف مقابلے سے تعبیر کیا اور کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کے ذریعے آزاد نہیں ہوسکتا، بلکہ فلسطین کی آزادی صرف مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے ثابت کردیا کہ اسرائیل، طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں سمجھتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲