7 جنوری 2015 - 08:48
یمن میں پے در پے دھماکے متعدد افراد ہلاک و زخمی + تصویر

یمن کے سیکیورٹی ذرا‏‏ئع نے دارالحکومت صنعا میں پے در پے بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکیورٹی ذرا‏ئع نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی صبح دارالحکومت صنعاء کے شمال میں کئی بم دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں ان علاقوں کے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک کار بم دھماکہ صنعاء کے علاقے حدہ میں پولیس کالج کی عمارت کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کے سیکیورٹی ذرا‏‏ئع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں شیعہ آبادی والے قدیمی علاقے میں پے در پے پانچ بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2014 سے یمن کے دارالحکومت صنعاء کا کنٹرول تحریک انصار اللہ کے حامیوں کے ہاتھ میں ہے اور القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ، بعض قبائل کے تعاون سے الحوثی گروہ کے خلاف کئی بار مسلحانہ حملے انجام دے چکے ہیں۔

.......

/169