6 جنوری 2015 - 13:24
فرانس کے صدر کا روس کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر رضامندی کا اظہار

فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے راضی ہے اگر روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع پر رواں ماہ ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے راضی ہے اگر روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع پر رواں ماہ ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے ۔انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ یورپی یونین، امریکہ اور کینیڈا کی کون کون سی لگائی ہوئی پابندیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں روس پر یہ پابندیاں کریمیا کے علاقے کو یوکرائن سے الگ اور روس کے ساتھ ملحق کرنے کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔صدر اولاند کا کہنا ہے کے ولادیمیر پوتین نے ان سے بات چیت کے دوران یہ واضح کیا کہ وہ مشرقی یوکرین پر قبضہ نہیں چاہتے۔ادھر جرمنی کے وائس چانسلر نے روس پر مزید پابندیوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔

.......

/169