6 جنوری 2015 - 09:43
صدر بشار اسد: ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع پر تاکید + تصویر

شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے پیر کے دن دمشق میں ایران شام اقتصادی تعلقات میں توسیع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ رستم قاسمی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ اس ملاقات میں رستم قاسمی نے بھی اپنے ملک کی جانب سے شام کی حمایت اور کامیابی کے حصول تک ثابت قدمی اوراس ملک کی اقتصادی تقویت کے لۓ ضروری تجربات پیش کرنے پر ایران کے رجحان پر تاکید کی۔ واضح رہےکہ رستم قاسمی تیل ، گیس ، معدنیات ، صنعتوں ، نقل و حمل ، غذائی اشیاء اور ہاؤسنگ ترقی کے بارے میں مذاکرات کے لۓ شام کے دورے پر ہیں۔

.......

/169