اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان شفیق ننگ نے کہا کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے اس صوبے کے گداخیل علاقے میں کابل قندھار ہائی وے کی سیکورٹی کے لئے آپریشن کیا جو تین گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران پندرہ طالبان ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شفیق ننگ نے مزید کہا کہ اس کاروائي کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دوزحمی ہوگئے۔ اس عہدیدار کے مطابق اس جانی نقصان کے بعد طالبان علاقہ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
.....
/169