4 جنوری 2015 - 20:11
ایران نے بصرہ میں اہلسنت علماء کے قتل کی شدید مذمت کی

ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق کے صوبے بصرہ میں تین اہلسنت علماء کا قتل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اتوار کے روز ایک بیان میں آنحضرت(ص) کی مبارک ولادت باسعادت کے ایام اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر ہونے والے اس قتل کو، سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس اقدام کا مقصد، اسلامی فرقوں کے درمیان فتنہ و فساد برپا کرنا قرار دیا۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ عراقی قوم اور اس ملک کی دینی و سیاسی شخصیات کی ہوشیاری اور عراق کے مراجع کرام اور علمائے دین کی رہنمائی سے اس ملک کے بدخواہوں کی یہ سازش، ناکا م ہوجائے گی۔واضح رہے کہ بصرہ کے الزبیر علاقے کی سیکیورٹی کمیٹی نے جمعرات کی رات، الزبیر علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مساجد کے تین پیش امام کا قتل اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ۔ قابل ذکر ہے کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے صوبے بصرہ میں اہلسنت علماء کا قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

.......

/169