3 جنوری 2015 - 11:14
لندن میں بحرینی سفارت خانے کے سامنے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ

لندن میں بحرینی سفارت خانے کے سامنے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے حکومت مخالفین اور سماجی کارکنان نے جمعہ کے روز لندن میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ بحرینی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں بحرین کی جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا گيا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت اور شیخ علی سلمان اور بحرین میں قید دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائي کے مطالبے کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ  اٹھا رکھے تھے جن پر برطانوی حکومت کی طرف سے بحرینی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی حمایت کی مذمت کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین کے بینروں پر آزادی کے حصول کے لئے بحرینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کے نعرے بھی لکھے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کے سیاسی قیدیوں اور آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲