1 جنوری 2015 - 13:57
کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترک فوج کے حوالے

کابل ایر پورٹ کی سکیورٹی ترک فوجیوں نے سنبھال لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل میں ایک تقریب کے دوران کابل ایر پورٹ کی سکیورٹی فرانسیسی فوجیوں نے ترک فوجیوں کےحوالے کی۔ افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جان کیمپل نے اس تقریب میں فرانسیسی فوجیوں کی کارکردگي کوسراہا۔ افغانستان کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کے معاہدے کے مطابق آج یکم جنوری دوہزار پندرہ سے افغانستان میں بیرونی فوجی جنگي حالت سے نکل کر فوجی مشیر اور ٹریننگ کے شعبے میں کام کرنے لگيں گے۔ افغانستان میں ترک فوجیوں کے کمانڈر بریگيڈیر مہمت چات بکیر نے تاکید کی ہےکہ ان کے فوجی کابل ایرپورٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲