اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ دیالیہ میں دہشت گردداعش نے اپنے ہی ایک کمانڈرکومعاون سمیت شمال عراق میں یعقوبہ سٹی میں نام نہادایک لڑائی"غزوۃ الجزیرۃ" میں عراقی سکیورٹی فورس کے ساتھ مقابلے میں ناکام ہونے پرپھانسی پرلٹکادیا۔
السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم داعش نے اپنے ہی ایک کمانڈر کومعاون سمیت اس وقت پھانسی پرلٹکادیا جب یہ ثابت ہواکہ اس نے یعقوبہ سٹی میں سکیورٹی فورس کے ساتھ ایک لڑائی جسے انہوں نے"غزوہ الجزیرہ"نام رکھاہواتھامیں ناکامی کامظاہرہ کیا تھا جس کے نتیجے میں5 مسلح اہم ترین کمانڈروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
.......
/169