اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ہفتے کے دن کنٹرول لائن کے قریب واقع ہندوستانی چیک پوسٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے خلاف ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائي کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کۓ۔ اس جھڑپ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔
.......
/169