اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم نوازشریف نے داخلی سلامتی پر منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں انسداددہشت گردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پرپیشرفت کا جائزہ لیاجائے گا جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوردیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی پر بریفنگ دی اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پلان پر عملدرآمد کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی پیر کو طلب کرلیا ہے جس کے دوران اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ آئینی و قانونی ترامیم کے مسودے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ڈان نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر یہ اجلاس 29 دسمبر کو طلب کیا جارہا ہے جس میں اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔حکومت کی لیگل ٹیم اٹارنی جنرل سلمان بٹ، بیرسٹر ظفراللہ خان، خواجہ ظہیر اور وفاقی وزرا اور پارلیمانی رہنماؤں کو آئینی وقانونی مسودے پر بریفنگ دیں گے اور اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲