28 دسمبر 2014 - 09:28
شیخ علی سلمان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

بحرینی عوام نے جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل سے تفتیش پر مبنی وزارت داخلہ کے اقدام کے خلاف گزشتہ شب احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ شب جلوس نکال کر جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کو وزارت داخلہ میں طلب کۓ جانے کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے اپنے غیر معقول اقدام کی خود ذمےدار ہے۔ مظاہرین نے  بحرین کے شیعہ عالم دین جد الحفصی کے عدالت میں پیش ہونے اور اس کی تفتیش پر مبنی عدالت کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شیخ علی سلمان اور شیخ جد الحفصی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر دینی اور سیاسی شخصیات کو کسی طرح کی تکلیف پہنچائی گئي تو بحرین ایک نامعلوم منزل کی جانب چل پڑے گا۔ واضح رہےکہ بحرین کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے دن  جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے گھر کا محاصرہ کر کے تفتیش کے لۓ ان کو اتوار کے دن طلب کیا تھا۔

.......

/169