اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی محمد رسول اللہ کے نام سے شروع ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا تیسرا مرحلہ ، کامیابی سے منعقد ہوا۔ فوجی مشقوں کے تیسرے مرحلے میں شلمچہ میزائیل اور مرصاد میزائیل سسٹم سمیت ایران کے اندر تیار کئے گئے سامان حرب کا تجربہ کیا جارہا ہے، ان بحری مشقوں میں ایرانی بحریہ کے فلیٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ جنگی مشقوں کے دوران ایران کے اندر بنائے جانے والے الیکٹرانک جنگی آلات کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے۔ محمد رسول اللہ نامی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی مشترکہ مشقوں کے تیسرے دن مرصاد میزائیلی سسٹم سے نئے میزائیل شلمچہ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ محمد رسول اللہ فوجی مشقوں کے تیسرے دن شلمچہ نام کے تین میزائیلوں کاجو طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہيں تجربہ کیا جس کے دوران تین میزائیلوں نے تین فرضی ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا۔ یہ پہلی بار ہے جب مرصاد میزائیلی تنصیبات سے شلمچہ میزائیل کو فائرکیا گیا۔ فوج کے اینٹی ائرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس موقع پر کہا کہ اگرشلمچہ میزائیل ظاہری شکل میں ہاگ میزائیل کی طرح ہے لیکن اس کے مقابلے میں یہ میزائیل زیادہ توانائي اور قابلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران کی فوج ایرڈیفنس کے میدان میں مکمل طور پر اپنے ہی تیار کردہ دفاعی وسائل سے استفادہ کررہی ہے - اور اب اسے ہاگ میزائیل کی ضرورت نہيں ہے۔ محمد رسول اللہ فوجی مشقوں کے تیسرے دن دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے، بحری بری اور فضائي فورس کو فوری طورپر رسد اور کمک رسانی ، ایرانی فضائیہ کی سریع الحرکت فورس جوانوں کے ذریعے پہلے سے طے شدہ ہدف کو نشانہ بنانے اور فضا میں ہی بار بار ایندھن بھرنے جیسی کاروائیاں انجام دی گئيں۔ اس درمیان ایرانی فوج کی بحریہ کابتیسواں بیڑہ جس میں بوشہر بحری جہاز اور جماران ڈسٹرائر بھی شامل ہے اس وقت بین الاقوامی سمندری حدود میں پہنچ گیا ہے۔ ایرانی بحریہ کا بتیسواں بیڑہ دشمن کی کاروائيوں کاپتہ لگانے اور الکٹرانیک وارفیئر کی کاروائيوں میں مصروف ہے۔ اسی طرح فوج کی جنگی اوراور رسد رسانی کی یونٹوں نے بھی تیزی کے ساتھ فوجی وسائل کی نقل و حرکت کی کاروائياں انجام دیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کی بری، فضائی اور بحری افواج کی مشترکہ مشقیں گذشتہ جمعرات سے جنوب اور جنوب مشرقی ایران اور بحیرہ عمان میں شروع ہوئي ہیں اور بدہ تک جاری رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169