اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کی رات بغداد میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مراحل اور سختیوں میں ملت عراق کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اسی لئے تمام عراقی، ایران کا دل کی گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کررہے ہیں اور ملت عراق، ایران کی ان محبتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر لاریجانی نے بھی دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف عراق کی جنگ کے حوالے سے ایران کی جاری حمایتوں پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملت عراق دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حتمی کامیاب ہوگی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بعض ملکوں کی حمایت کی بناپر علاقے میں دہشتگرد گروہ مضبوط ہوئے ہیں، لہذا ایسے ممالک کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرنے پڑے گی۔






