اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ پشاور حملے کی سازش میں شامل تھے۔
خان نے گرفتاری کے سلسلے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی کہ کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے یا ان کی شناخت کیا ہے۔
منگل کو پشاور میں اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت نے جیلوں میں قید دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد پر پابندی ہٹا دی تھی۔
اس کے بعد جمعے کو دو مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد اتوار کو بھی دہشت گردی کے چار مجرموں کو پھانسی دی دے گئی۔
پاکستانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تقریباً 500 مجرم ہیں جن کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں اور ان کی سزاؤں پر عملدرآمد آئندہ ایک دو ہفتے میں ہو جائے گا۔
.......
/169