اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے کویتی حکام سے گفتگو میں دہشتگرد گروہ داعش کے گمراہ کن افکار کی روک تھام کیلئے علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ عراق کے تعاون سے متعلق اعلان آمادگی کرتے ہوئے داعش گروہ کا خاتمہ کئے جانے کے بعد عراق میں متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے ایک فنڈ کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی۔انھوں نے داعش کے خلاف تعاون کیلئے تمام ملکوں کے ساتھ عراق کے رابطوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دہشتگرد گروہ کو دنیا کے تمام ملکوں کیلئے خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی، کل اپنے سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں انھوں نے اس ملک کے امیر صباح الاحمد جابر الصباح اور پارلیمانی اسپیکر مرزق الغانم سے ملاقات اور دو طرف تعلقات نیز اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل منجملہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی۔
.......
/169