اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی کے امام جمعہ اور عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سید احمد صافی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں تیل کی آمدنی پر انحصار کیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ٹھوس پالیسی تیار کرے تاکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم سے کم کیا جائے۔ سید احمد صافی نے عراق کے بجٹ کی جلد از جلد منظوری کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ بجٹ کی منظوری سے ملک کے اداروں میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور التواء میں پڑے ہوئے منصوبے پائے تکمیل کو پہنچیں گے۔ خطیب نماز جمعہ کربلائے معلی نے اربعین حسینی کے موقع پر دو کروڑ عزاداروں کی کربلائے معلی حاضری کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات قابل قدر ہیں۔
.......
/169