اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں میں گیارہ افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ دوسری جانب صوبے صلاح الدین کے سیکیورٹی کمیٹی کے رکن علی الدجیلی نے کہا ہے کہ عراق کی فوج اور عوامی فورسز نے تکریت کے بعض علاقوں منجملہ الشھابی، البو سیوف، الحیر اور السجدہ میں وسیع کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کروالیا ہے۔ ادھر صلاح الدین صوبے کے مرکز تکریت کے جنوب میں سامراء پولیس مرکز کے قریب ایک ٹینکر میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس درمیان عراق کےسیکیورٹی ذرائع نے صوبےدیالہ میں فوج کی کارروائی کےدوران درجنوں داعشی دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبردی ہے۔
.......
/169