اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان سمیت ۶ مجرموں کو آئندہ ۲۴ گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز ڈاکٹر عثمان سمیت ۶ مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد ڈاکٹر عثمان کو فیصل آباد جیل کے ڈیتھ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام کو ڈاکٹرعثمان کے ڈیتھ وارٹ بھی موصول ہوچکے ہیں جس کے بعد قیدی سے اس کے بھائی کی آخری ملاقات بھی کرا دی گئی ہے جب کہ ایک اور قیدی راشد کی بھی لواحقین سے آخری ملاقات کرا دی گئی ہے۔ فیصل آباد جیل میں آئندہ ۲۴ گھنٹے کے دوران پھانسی کے منتظر دیگر قیدیوں کوبھی تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جیل کے اطراف انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان پاک فوج میں میڈیکل کور کا اہلکار تھا اور اس نے ۱۰ اکتوبر ۲۰۰۹ء کو فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کی منصوبہ بندی اور اس کی قیادت کی تھی جس کے جرم میں ملٹری کورٹ نے اس کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
.......
/169