اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں واقع حدیثہ ڈیم پر دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتیوں سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ حدیثہ علاقے کے ایک اہلکار نے بدھ کو بتایا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد حدیثہ ڈیم پر حملہ کرکے اسے دھماکے سے اڑانے کی کوشش میں ہیں۔ اس اطلاع کے بعد ڈیم کے قریب کے علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی قسم کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لئے ماہی گیروں کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
اسی درمیان عراق کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ حدیثہ علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک کارواں پر اتحادی فوجیوں کے ہوائی حملے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دھماکہ خيز مواد سے بھرے ان کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا یہ گروہ حدیثہ ڈیم پر وسیع حملے کے لئے جا رہا تھا۔ اس حملے کو حالیہ دنوں کی ایک اہم کارروائی بتایا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران عراق کی فوج کی کارروائی میں داعش کے دہشت گردوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔
.......
/169