17 دسمبر 2014 - 16:10
سپاہ پاسداران کے سربراہ کا پاکستانی فوج کے سربراہ کے نام تعزيتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاداران انقلابی اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نےتعزیتی پیغام میں پشاور کے دردناک سانحہ پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاداران انقلابی اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نےایک پیغام میں پشاور کے دردناک سانحہ پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے پشاور میں طالبان دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ حملہ قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذت کی ۔ جنرل جعفری نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

.......

/169