اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج ایران کے فوجی کمانڈروں کے اجتماع میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک، علاقے کے ملکوں کو اسلامی جمہوریۂ ایران سے خوفزدہ کرنے اور ایرانو فوبیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مزید کہا کہ علاقے کا اہم مسئلہ ایران سے خوف پیدا کرانا اور اختلافات ڈالنا ہے، کیوں کہ عالمی طاقتیں، ایران کو فوجی دھمکی نہیں سکتیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جموریۂ ایران کی مسلح افواج کی طاقت، دفاع کے لئے ہے کہا کہ مغربی ملکوں کو یہ معلوم ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی آپشن اختیار نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے شام کے مسئلے کے بارے میں بھی کہا کہ جو ممالک ابھی بھی شام میں دہشت گرد گروہوں کی مدد وحمایت کررہے ہیں وہ سامراجی تسلط کے خواہاں اور ایران کو کمزور کرنے کے درپے تھے لیکن یہ چیز ان کی فکروں کے بیمار ہونے کی علامت ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کل تہران میں عراق کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ علاقے کے سامنے کچھ خطرے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے علاقے کے ممالک میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ضروری ارادہ ہو تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲