اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد سن لیں!ہم اپنے بچوں کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، دہشتگرد سن لیں!ہم اپنے بچوں کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، وقت آ گیا ہےکہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی دوسری نسل کا لہو بھی وطن کی نذر ہو رہا ہے، میڈیا دہشتگردی کے خلاف قوم کاعزم ابھارنے کو پہلی ترجیح بنائیں،۔
وزیر اعظم نواز شریف کورہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کو کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود ہیں۔
.......
/169