16 دسمبر 2014 - 11:28
صنعااور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تحریک انصاراللہ کی تاکید

یمن کی تحریک انصاراللہ، نے یمن اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے درمیان گہرے اور وسیع سفارتی تعلقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے ایک ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرکردگی میں عالمی استکبار کے مقابلے میں، ایران مزاحمت و استقامت کا محور ہے ۔ عبد السلام نے کہا کہ ایران ایک اسلامی اور مستحکم ملک ہے کہ جو ملت فلسطین اور شام و لبنان میں مزاحمتی تحریکوں اور گروہوں کا دفاع کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران، تحریک حماس کی، جو ایک سنی تحریک ہے ، اسلحہ جاتی مدو حمایت کرتا ہے اور یہ اسلحے اسرائيل کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران ان دنوں ایک مسلم اور مہذب ملک، اور علاقے کی ایک بڑی طاقت ہے کہا کہ انصار اللہ، یمن اور ایران کے درمیان گہرے سفارتی تعلقات کاخواہاں ہے۔

.......

/169