16 دسمبر 2014 - 11:10
افغانستان: مختلف کارروائیوں 41 طالبان ہلاک

افغانستان میں نیشنل آرمی کی کارروائی، جھڑپوں اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں پانچ خودکش حملہ آوروں سمیت 41 طالبان ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ افغان نیشنل پولیس،آرمی اورانٹیلی جنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مشترکہ طور پرانسداد دہشت گردی آپریشن صوبہ غزنی، خوست، سرائے پل، بدخشان، ننگرہار، قندھار اور فریاب میں کیا، جس میں 22 جنگجو مارے گئے جبکہ 28 زخمی ہوئے۔مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی مواد جس میں دیسی ساختہ بم ڈیوائسز بھی شامل ہیں قبضے میں لے لی گی ہیں۔ ادھر مشرقی صوبہ کنٹرمیں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 12 طالبان جنگجوہلاک اور22 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب صوبہ ننگرہار میں طالبان کے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 4حملہ آور بھی مارے گئے۔

.......

/169