اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام میں دہشتگردوں کے خلاف انجام پانے والی فوجی کاروائی میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔باخبر ذرائع کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں شامی فوجیوں اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم بارہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں، صوبے ادلب میں وادی الضیف کے علاقے میں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں کئی شامی فوجی اہلکار بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ مغربی ملکوں کے اشاروں پر شام میں سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع ہونے والے بحران کے نتیجے میں ابتک فریقین کے لاکھوں افراد ہلاک و زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان دہشتگردوں کو مغربی ملکوں کے علاوہ علاقے کے بھی بعض ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
.......
/169