اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحي نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تعاون اور مفاہمت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے اور دونوں ہی فریق کو معاہدے تک پہنچنا چاہئے کیونکہ اگر اس کے علاوہ کچھ ہوا تو وہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران اپنی سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرکے اس تصویر کو تبدیل کر دیا ہے جو مغرب نے دنیا کے سامنے پیش کی تھی۔
صالحي نے بتایا کہ ایران کے پاس انتہائی پیشرفتہ ترقی یافتہ آئی آر-8 سینٹريفيوج مشینیں ہیں لیکن اس نے ابھی تک ان کو استعمال نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران میں بیس ہزار سینٹريفيوج مشینیں ہیں جن میں سے تقریبا نو ہزار مشینیں کام کر رہی ہیں اور دیگر نو ہزار مشینیں نصب ہیں لیکن ان سے کام نہیں لیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169