اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے اتوار کے دن کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے لۓ ضروری ہے کہ پہلے اس ملک کی حکومت کو ایک قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اس ملک میں دہشتگردی کی موجودگی کا اعتراف کیا جائے۔ فیصل مقداد نے مزید کہا کہ شام میں سیاسی بحران شروع ہونے کے بعد اور دنیا اور خطے کے لۓ اس بحران کے ایک خطرے میں تبدیل ہونے سے قبل دمشق کی حکومت نے دہشتگردی سے مقابلے اور مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی تھی لیکن دوسرے فریق اور شام میں بحران کو ہوا دینے والوں نے اس ملک کی نابودی اور حکومت کی سرنگونی کی پوری کوشش کی۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام میں حکومت کی سرنگونی کے لۓ کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169