اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ تحريک سے وابستہ عوامي کميٹيوں اور يمن کي مسلح افواج نے دارالحکومت صنعاکے شمال ميں واقع ارحب شہر سے دہشت گردوں کاصفايا کرکے اس شہر کا کنٹرول سنبھال ليا ہے –
واضح رہے کہ انصاراللہ تحريک کے جوانوں اور الاصلاح دہشت گرد گروہ کے درميان ارحب ميں جمعے کے روز سے جھڑپيں شروع ہوئي تھيں, انصاراللہ تحريک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے دہشت گردوں کے قبضے سے اس شہر کي آزادي کو تحريک کي بڑي کاميابي قرار ديا ہے-
انہوں نے بتايا کہ دہشت گرد اس علاقے ميں گھس کر صنعا سميت يمن کےمختلف علاقوں ميں دہشت گردانہ کارروائياں انجام ديتے تھے -
انہوں نے کہا کہ اس علاقے پر عوامي کميٹيوں کي جانب سے کنٹرول حاصل ہوجانے کے بعد، دہشت گردوں کي سازش ناکام ہوکر رہ جائے گي -
.......
/169