13 دسمبر 2014 - 19:45
آل خلیفہ کا الجو جیل کے نامناسب حالات کا اعتراف

آل خلیفہ کی وزارت داخلہ کے نمائندے نے الجو جیل کے نامناسب حالات کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی وزارت داخلہ کے نمائندے نے الجو جیل کا معائنہ کیا اور اس میں قیدیوں کی بری صورتحال، حفظان صحت، سینی ٹیشن اور طبی سہولتوں کے فقدان کا اعتراف کیا ہے۔ آل خلیفہ کے نمائندے نے کہا ہے اس جیل میں دیگر بہت سے مسائل بھی پائے جاتے ہیں۔ الجو جیل کے قیدیوں نے بنیادی ترین سہولتوں کے فقدان پر احتجاج کیا ہے جس کے بعد انہیں آل خلیفہ کے کارندے مارتے پیٹتے ہیں، قیدیوں کو اھل خانہ سے ملاقات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ آل خلیفہ نے الجو جیل کو ہر طرح کی سہولتوں سے محروم کرکے قیدیوں کے عزم و ارادے کو توڑنے کی کوشش کی ہے لیکن ملت بحرین نے مظاہرے کرکے اپنی انقلابی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ دریں اثنا بحرین کی پانچ بڑی تنظیموں نے جنہيں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے آل خلیفہ کے ظلم و جور کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان عوامی تنظیموں کے بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں دس ہزار سیاسی قیدی ہیں اور ان میں ایک سوپچاس رہنماوں کو عمر قید سنائي گئي ہے جکہ ایک سو پچاس بچے بھی آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں۔ملت بحرین اپنے ملک میں جمہوری حکومت کا مطالبہ کررہی ہے۔

.......

/169