اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے سکورٹی کمیشن نے لطیف اللہ محسود کو امریکیوں کے توسط سے پاکستان کے حوالے کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیٹو کی کمان اور کابل میں امریکی سفیر سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے سکورٹی کمیشن کے رکن شکیبا ہاشمی نے کہا کہ امریکیوں کا یہ اقدام، کابل واشنگنٹن معاہدےکے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو اس سکورٹی معاہدے کی رو سے پابند ہیں کہ اس ملک کی حاکمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کریں ۔ افغانستان کی قومی سلامتی کےسابق مشیر نے منگل کے روز یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں نے لطیف اللہ محسود کو زبردستی افغان سکورٹی فورس سے لے کر چند روز قبل پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
.......
/169