اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے شدید نقصان ہوا۔ تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کی زیر صدارت عسکریت پر کانفرنس سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپی ایشیا میں رونما ہونے والے خوفناک واقعات پر تشویشنا ک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بہت نقصان ہوا۔ افغانستان سے پاکستان کے تعلقات کی بحالی کو سراہتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بحیثیت صدر پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں شمولیت کی مخالفت کی ۔ سابق صدر نے کہا کہ باغیوں کی مدد سے ریاستیں کمزور ہوں گی،جو انارکی اور بدامنی کے مسائل پیدا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف پرعزم ہے۔ سیاسی لیڈر خود نہیں مل سکتے تو ہائیڈل پاور ڈپلومیسی اور پائپ لائینوں کی سیاست نہیں ہوسکتی۔ آصف زرداری نے ایرانی صدر روحانی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲