9 دسمبر 2014 - 03:18
آل خليفہ حکومت کےساتھ برطانيہ کے فوجي معاہدےکي مخالفت کااعلان

بحرين کے جزيرہ سترہ ميں لوگوں نے بحرين اور برطانيہ کے درميان ہونے والے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کيا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرين کے جزيرہ سترہ ميں لوگوں نے بحرين ميں برطانيہ کي فوجي فعاليت کي تقويت کے مقصد کے ہونے والے معاہدے کے خلاف زبردست مظاہرہ کيا –

اطلاعات کے مطابق مظاہرين نے سترہ کي سڑکوں پر نکل کر اس معاہدے کے خلاف نعرے لگائے - ادھر اہم ترين اپوزيشن پارٹي جمعيت الوفاق الاسلامي سميت بحرين کي اپوزيش پارٹيوں نے بحرين ميں غيرملکي فوجي موجودگي ميں توسيع پر اپني تشويش کا اظہار کيا ہے –
جمعيت الوفاق الاسلامي نے کہا ہے کہ يہ معاہدہ ملک کو علاقے ميں غيرملکي فوجي سرگرميوں کے اصل مرکز ميں تبديل کردے گا –
برطانيہ کے وزير دفاع مائيکل فيلون نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس معاہدے سے برطانيہ کو بحرين کي سلمان مينا بندر گاہ ميں اپني ساحلي تنصيبات کو مضبوط کرنے کي اجازت مل جائے گي –
برطانيہ نے اس بندرگاہ ميں بارودي سرنگيں صاف کرنے والے اپنے چار مستقل بيڑے متعين کردئيے ہيں –
بحرين کے وزير خارجہ شيخ خالد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاہدے پر جلد از جلد عمل درآمد کا منتظر ہے –
واضح رہے کہ بحرين ميں دوہزار گيارہ سے حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاري ہے –
امريکي بحريہ کا پانچواں بحري بيڑہ خليج فارس کے ساحل پر واقع اس ملک ميں متعين کرديا ہے –
اس بيڑے کي ذمہ داري بحرين کے شاہي خاندان کي حفاظت اور تيل سے مالا مال اس علاقے ميں امريکي تسلط کو باقي رکھنا ہے –
بحرين ميں گزشتہ چار سال کے دوران ہزاروں مظاہرين نے متعدد بار مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کيا ہے اور پرامن مظاہرين کي سرکوبي پر مبني آل خليفہ حکومت کے اہلکاروں کي کارروائيوں ميں اب تک بہت سے مظاہرين جاں بحق، زخمي اور گرفتار ہوچکے ہيں –
ان حالات ميں برطانيہ اور امريکہ بحرين کي آل خليفہ حکومت کي حمايت جاري رکھے ہوئے ہيں اور عوامي احتجاج کي سرکوبي پر مبني بحريني حکومت کي کارروائيوں پر خاموشي اختيار کررکھي ہے –
سعودي عرب اور خليج فارس کے بعض ديگر عرب ممالک بحرين کي فوجي حمايت بھي کر رہے ہيں –
مارچ دوہزار گيارہ ميں سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات کي افواج پرامن مظاہرين کي سرکوبي ميں بحريني حکومت کي مدد کے لئے بحرين ميں داخل ہوئي تھيں –
.......

/169