اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں میں طالباں گروہ کے افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے انّیس افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے طالبان گروہ کے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں طالبان گروہ کے چودہ افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ طالبان گروہ کے کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا جن سے کچھ بم بھی برآمد کئے گئے جنھیں ناکارہ بنادیا گیا۔ طالبان گروہ نے اس سلسلے میں ابتک اپنے کسی ردعمل کااظہار نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169