اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسی ابومرزوق نے فلسطین الیوم کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی عوام کے لئے ایران کی بے دریغ حمایت و پشتپناہی کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران، ہمیشہ تحریک حماس کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس تحریک کی مالی، لاجیسٹک اور تربیتی مدد کرتا رہا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تحریک حماس کو ایک آزادی پسند تحریک کے عنوان سے، دوسروں کی امداد کی ضرورت رہتی ہے، تاکید کی کہ یہ تحریک، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔ موسی ابو مرزوق نے اسی طرح فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تحریک حماس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کیئے جانے پر مبنی تحریک فتح کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس نے ہمیشہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں رفح کی گذرگاہ کو تحویل میں لے اور اپنی فورسز کو وہاں تعیینات کرے۔
.......
/169