7 دسمبر 2014 - 17:53
ایران اور حماس کے درمیان مضبوط تعلقات

فلسطین کی تحریک حماس کے سینئر رکن محمود الزھار نے اسلامی جمہوریہ ایران اور تحریک حماس کے مضبوط تعلقات کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمود الزھار نے عمان سے شائع ہونے والے اخبار الوطن کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران ایک اسلامی ملک کے طور پر قابل احترام اور لائق ستائش ہے اور وہ فلسطینیوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔ محمود الزھار نے ایران اور باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد ہیں لیکن اس کے باوجود وہ استقامت اور ملت فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔ محمود الزھار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تحریک حماس ہمیشہ ایران کے ساتھ تعلقات کے لۓ کوشاں رہتی ہے کہاکہ ایران کی جانب سے فلسطین کی استقامت اور ملت کی مدد کی وجہ سے حماس اور ایران مضبوط رابطہ قائم ہوا ہے۔

.......

/169