اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چيک ہيگل نے کابل ميں نامہ نگارورں کے ساتھ گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ، بيروني افواج کے رواں سال کے اختتام تک افغانستان سے نکل جانے کے بعد افغانستان کي حفاظت اور سلامتي کے تعلق سے کابل حکومت کي ذمہ داري بڑھ جائے گي-
چک ہيگل نے مزيد کہا کہ افغانستان نے ايک طويل راستہ طے کرليا ہے اور افغانستان کي فوج منتخب حکومت ملک کي سلامتي اور تحفظ کي خاطر اپني فرائض پر عمل کرنے کے لئے مکمل طور سے تيار ہے-
امريکا کے سابق وزير جنگ چک ہيگل نے دو سال تک اس عہدے پر رہنے کے بعد، عراق اور شام امريکي پاليسيوں پر اوباما کے ساتھ اختلاف کي بنا پر اپنے عہدے سے استعفي دے ديا ہے –
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان سے استعفا ليا گيا ہے.



.......
/169