6 دسمبر 2014 - 12:49
یمن، امریکی ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک

یمن کے جنوبی صوبے شابوا میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  مقامی اہکاروں نے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد القاعدہ شدت پسند تھے۔

حکام کے مطابق سنیچر کو علی الصبح بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیارے سے یہ حملہ جنوبی صوبے شابوا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

اس بارے میں سرکاری طور پر تفصیلات یا بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی اس صوبے میں ایسے ہی حملے میں چھ مشتبہ شدت پسند مارے گئے تھے۔

یہ ڈرون حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب دو روز قبل ہی یمن میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر واشنگٹن نے ان کے طالبات پورے نہيں کیے تو وہ اپنی قید میں امریکی صحافی لیوک سومرز ہلاک کر دیں گے۔

اس فوٹو جرنلسٹ کو ستمبر 2013 میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے دارالحکومت صنعا سے اغوا کیا تھا۔

.......

/169