اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ، ایران کے دشمن کے طور پر اپنے اہداف کو پانے کے لئے ہر روش سے استفادہ کررہا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندے غلام علی حداد عادل نے آج تہران میں امام حسین یونیورسٹی میں ایک تقریب میں کہا کہ امریکیوں نے، ایران کے خلاف اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے، ہر چیز سے زيادہ معاشی مسائل کے خلاف منصوبہ بندی کی ہے۔ حداد عادل نے کہا کہ امریکی حکام برسوں سے نئے مشرق وسطی کے قیام کی کوشش میں ہیں تاہم اسلامی جمہوریۂ ایران کااقتدار، اس ہدف تک رسائی میں رکاوٹ بناہوا ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ امریکیوں نے ایٹمی مسئلے کو بہانہ بنایا تاکہ ایران کے خلاف پابندیاں منطور کرائیں اور پھر اس کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کریں تاکہ اپنے گمان میں ایران کی تیز رفتار پیشرفت کو سست کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲