اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کاساتھ دے کرلوٹنے والے دوبرطانوی شہریوں کو 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے ان دونوں کاتعلق برمنگھم سے ہے۔ محمدناہین احمد اور یوسف زبیر سرور نے شام میں داعش دہشتگردوں کےساتھ 8ماہ گزارےتھے۔تاہم ماجدہ خاتون نے اپنے بیٹے سےمتعلق پولیس کوآگاہ کردیاتھاجس پر یوسف زبیر سرور کو برطانیہ لوٹنے پر گرفتارکرلیاگیاتھا۔وول ایچ کراون کورٹ کے جج کاکہناتھاکہ یہ دونوں خطرناک دہشتگردہیں اور12 برس سزاکے بعد مزید 5 برس تک ان کی جان نہیں چھوٹےگی۔
.......
/169