5 دسمبر 2014 - 17:24
کوبانی میں داعش کا سعودی سرغنہ ہلاک

عراقی کرد پیشمرگہ فورسز کا دوسرا گروہ ترکی کے راستے ترکی اور شام کی سرحد پر واقع کوبانی شہر پہنچا ہے۔ اس شہر کو عین العرب بھی کہاجاتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس نئے گروہ میں ایک سو پچاس فوجی شامل ہیں۔ یہ تازہ نفس فوجی پہلے والے گروہ کی جگہ لے گا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کوبانی میں داعش کا سرغنہ ہلاک ہوگيا ہے۔ داعش کے اس دہشتگرد سرغنے کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے کوبانی شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن عوام کی مزاحمت کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خبر دی ہے کہ برطانیہ کی دسیوں عورتیں خود کو داعش کے سپرد کرکے اس دہشتگرد گروہ کے جرائم میں شریک ہوچکی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں ماہرین کا کہنا ہے کہ گيارہ برطانوی خواتین ہیں جو داعش سے رابطے میں ہیں اور داعش نے انہیں سیکڑوں ایزدی لڑکیوں اور خواتین پر مسلط کردیا ہے۔ داعش کے تکفیریوں نے سکیڑوں ایزدی خواتین کو گرفتار کرکے انہیں اپنے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خواتین ان عورتوں کے جنسی استحصال کے لئے ان پرمسلط کیا گيا ہے۔ ادھر برطانیہ میں کنگز کالج کی ایک محقق نے کہا ہے کہ برطانیہ میں داعش انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کو گمراہ کررہا ہے اور ان کی برین واشنگ کررہا ہے جس کے نتیجے میں برطانیہ کی سیکڑوں لڑکیاں داعش میں شمولیت پر تیار ہوچکی ہیں اور داعش کے ساتھ غیر اخلاقی اور ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲