5 دسمبر 2014 - 11:15
بحرین،آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں میں شدت

بحرین میں چودہ فروری سے موسوم انقلابی تحریک نے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی اس تنطیم نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے ریفرینڈم کے بعد اپنی تشدد آمیز پالیسیاں مزید تیز کردی ہیں اسی بناپر ملت بحرین سے سات دسمبر کو شہداء کی یاد میں مظاہرے کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ چودہ فروری کی انقلابی تحریک نے کہا ہے کہ عوامی ریفرینڈم کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ عوام جمہوری نظام چاہتی ہے اور عوام کی جانب سے آل خلیفہ کے نمائشی انتخابات کا بائیکاٹ شاہی خاندان  کے طاقت کے زور پر حکومت کے نظریے کے مقابل عوام کی مزاحمت کو ثابت کرتا ہے۔ دریں اثنا جمعیت وفاق ملی نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ سیاسی قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچاتی ہے۔ اس تنظیم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ سیاسی قیدیوں کو جسمانی ایذائیں پہنچا کر انتقام لے رہی ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲